• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پاس 5 لاکھ سے زائد ویکسین موجود ہے، کل ہمیں مزید ویکسین مل رہی ہے۔

لاہور میں ویئرماسک مہم میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد،کمشنر لاہورمحمد عثمان، پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خواجہ عمران رضا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ چیلنج ہے،روک تھام کیلئے ہر ممکن کاوش کریں گے، سارا لاہور ہمارا ساتھ دےگا یہ منصوبہ قابل تعریف ہے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ماسک گھر گھر بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں لوگ بہت مشکل میں رہے ہیں، بھارتی کورونا وائرس میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں کورونا کی شرح 1 فیصد ہے، کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی وجہ سے پنجاب میں لیبز بنیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 84 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے، کل مزید ویکسین پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، جو کام یہاں شروع ہوگا وہ پورا پاکستان کرے گا۔

تازہ ترین