پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی حس مزاح پر تبصرہ کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور شاہ محمود قریشی کی لفظی جنگ قومی اسمبلی سے نکل کر سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے۔
پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی آمنے سامنے آگئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر بلاول بھٹو سے متعلق کہا تھا کہ پی پی چیئرمین نے آج کھلے عام ایک منتخب پارلیمنٹرین کا فون ٹیپ کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین، جمہوری اصولوں اور روایات کی تبلیغ کرنے والے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ کا اپنے بیان سامنے آنے پر بلاول بھٹو نے اسے اپنے تبصرے کے ساتھ ری ٹوئٹ کیا ہے۔
انہوں نے شاہ محمود قریشی کے بارے میں کہا کہ واضح ہوگیا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ مزاح کی حس نہیں رکھتے۔