قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیمپ سے فارغ کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ میں رپورٹ کے دوران کھلاڑیوں کا اسپورٹس بورڈ پنجاب کے سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا ہوا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے لیے کیمپ لگایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔