وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مسئلے پر ساری اپوزیشن اور ساری حکمران پارٹی ایک ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتوں نے جو تجاویز دیں وہ ملک کے لیے دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کا ایجنڈا ایک ہے، تمام جماعتوں نے کہا ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام جماعتوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے میں ہم ایک ہیں۔