وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے مان لیا عمران خان کے دو سال اور ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کو اگلے 5 سال بھی دے گا۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھا دیا ہے، ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز ایک دوسرے سے بہت دور جاچکے، ایک شمال دوسرا جنوب ہے، دونوں کی سیاست میں بہت فرق ہے۔