• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر شہزاد اکبر کی نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم کے مشیر داخلہ احتساب امور بیرسٹر شہزاد اکبرنئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے،ملاقات کے بعد مختصر جواب دیتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا کہ میں تو صرف ان کو مبارکباد دینے کیلئے آیا ہوں ، میڈیا سے گفتگو کرنے نہیں ،مزید سوالات سے بچتے ہوئے وہ تیزی سے گاڑی تک پہنچے اور روانہ ہوگئے ،دوسری جانب نجی چینل کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومتی عہدیدار کی جج سے ملاقات اور جج کی حکومتی عہدیدار سے ملاقات ، دونوں باتیں ہی مکمل قابلِ اعتراض اور قطعی غلط کردار، اپنے اپنے منصب اور حلف کی خلاف ورزی لیکن چھوڑئیے، رہنے دیجئے، نیا پاکستان ہے صاحب“، بیرسٹر شہزاد اکبر کی لاہور ہائیکورٹ آمد اور نئے چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا نیا ملا جلا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تازہ ترین