• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز، مریم سیاست میں ایک دوسرے سے دور جاچکے، پیشگوئی درست نکلی، شیخ رشید

اسلام آباد،راولپنڈی ( نمائندہ جنگ ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز، مریم سیاست میں ایک دوسرے سے دور جاچکے، پیش گوئی درست نکلی،قومی سلامتی کے معاملے پراپوزیشن اورحکمران جماعت ایک ،امریکاکیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، تین سال تک جو اپوزیشن عمران خان کو گرانے کی باتیں کررہی تھی وہ ذہنی طور پر اب تیار ہے کہ عمران خان اپنی مدت پورے کریں گے،شہباز، مریم سیاست میں ایک دوسرے سے دور جاچکے، پیش گوئی درست نکلی، امریکا کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن چین کوسٹیک پر رکھ کر نہیں،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی عظیم فوج نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک میں امن وامان کی فضا کو بحال رکھا ہوا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے اپنے منصب کا اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے ،ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق کرنا چاہیے ۔ستر لاکھ سے لیکر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف اور عمران خان کا ووٹر ہے اورآئندہ پانچ سال عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا بہترین کردار ہوگا۔جمعرات کو راولپنڈی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر کو جس طرح قوم نے سراہا تھا، اسی طرح کل کی تقریر نے پاکستانی قوم کی ترجمانی اور کشمیریوں کے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں پاکستان کا واحد سیاسی ورکر ہوں جس کی بات کشمیر میں اسی طرح سنی جاتی ہے جس طرح یہاں کے لوگ سنتے ہیں۔ تمام کشمیریوں کو یہی کہنا چاہتا ہوں کو وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔کشمیر کے انتخابات میں جو امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہوں گے ان کے گھروں میں جا کر شکریہ ادا کروں گا۔پاکستانی سیاست میں بہت بڑا فرق ہونے جارہا ہے جوملکی سالمیت کیلئے بہترین سیاست ہوگی۔شہباز شریف اور مریم نواز کے بارے میں جب کچھ کہتا تھا تو میڈیا میرا مذاق اڑاتا تھا مگر اب دونوں سیاست سے بہت دور جاچکے ہیں کیونکہ ان دونوں میں بہت بڑا خلا آچکا ہے۔

تازہ ترین