• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ پر فورسز کے کانوائے کو نشانہ بنانے کی کوشش، 6 اہلکار شدید زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ائیرپورٹ روڈ سیکورٹی فورسز کے کانوائے کو نشانہ بنانے کی کوشش بلوچستان عسکری مال کے سامنے موٹرسائیکل میں بم دھماکہ چھ اہلکار شدید زخمی ہو گئے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے ایک گاڑی کو آگ لگی گئی جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ چارکلو دھماکا خیز مواد ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا گیا دھماکے سے ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ائیر پورٹ روڈ پربلوچستان عسکری مال کے سامنے سڑک کنارے کھڑی کی تھی گزشتہ شب آٹھ بجے سیکورٹی فورسز کا چھ گاڑیوں پر مشتمل نوائے ائیرپورٹ روڈ سے کینٹ جا رہا تھا وہ جسے ہی مال کے سامنے پہنچا تو موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں فورسز کی ایک گاڑی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکار گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس ٗ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جبکہ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ذرائع نے بتایاکہ دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے بی ڈی ٹیم کے مطابق دہشت گردوں نے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کر کے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا گاڑی کی پیٹرول کی ٹینکی کے قریب دھماکہ ہونے سے گاڑی کو آگ لگ گئی تھی اس سلسلے میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو رابطہ کر نے پر انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ایئر پورٹ روڈ دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جس میں 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکہ میں 5 جوان زخمی ہوئے ہیں فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین