سکھر(بیور ورپورٹ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سکھر آمد کے موقع پر سکھر سمیت دیگر اضلاع سے بھی پولیس فورس کو طلب کیا گیا تھا، سخت گرمی میں قومی شاہراہ پر ڈیوٹی کے دوران یک پولیس اہلکار غلام مرتضیٰ بے ہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال سکھر پہنچایا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی، پولیس کانسٹبل غلام مرتضیٰ کا تعلق جیکب آباد سے ہے اور وہ وزیراعظم کی ڈیوٹی کیلئے جیکب آباد سےسکھر آیا تھا۔