ڈھرکی(نامہ نگار) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سکھر دورہ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑاور سیکورٹی انتظامات کی وجہ سےجگہ جگہ روکاوٹوں کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بچے،بوڑھے اور عورتیں تیز دھوپ میں بس اسٹاپوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتے رہے۔جبکہ راستوں کی بندش اور پبلک ٹرانسپورٹ کے معمول سے کم ہونے کی وجہ سے اخبارات بھی ڈھرکی سمیت دیگر شہروں میں بہت تاخیر سے پہنچے۔