• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پیو نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پیو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی امن، جمہوریت اور خوش حالی کی جانب پیش رفت متاثر کن ہے، پاکستان اور جنوبی کوریا سرد جنگ کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب رہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے کورین جنگ کے دوران جنوبی کوریا کی معاشی اور مالی معاونت کی، پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ معاشی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یہ دو طرفہ روابط کی بنیاد ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوریا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں، کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سی پیک کے منصوبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔

جنوبی کوریا کے سفر سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زون علاقائی رابطہ کاری اور ترقی کے لیئے انتہائی اہم ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کا فروغ چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات کا فروغ اہم ثابت ہو گا۔

تازہ ترین