آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے حالیہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ کردیا۔
میر پور کے قریب کھڑی شریف میں جلسے سے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود نے کہاکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب دو تہائی اکثریت ہوگی تو ہم بہت ہی بہتر انداز میں حکومت کریں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آئی تو مشکل فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی، جب حکومت بنی کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے۔
جلسے سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح ہمارے امیدوار بھی ایماندار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف نواز شریف کا امیدوار بھی عدالت سے نااہل ہوچکا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہاکہ زرداری کو پکوڑوں اور دہی والوں کے اکاؤنٹس سے پیسے آتے ہیں۔