وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمارا مخالف اوپر سے نیچے تک سارا کا سارا ٹبر ہی چور ہے۔
میرپور آزاد کشمیر کے علاقے کھڑی شریف میں جلسے سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ جنہوں نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا وہ آزاد کشمیر کو کیا بدلیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، یہ لوگ آزاد کشمیر کو بھی لاڑکانہ بنانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ ہم نےہر مزدور ہر فرد کو انصاف صحت کارڈ دیا، آج ہر فرد بلا تفریق7 لاکھ 20 ہزار کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، عمران خان نے دنیا بھر سے کہا میں کشمیر کا سفیر ہوں۔
مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کشمیر پر بات کرتے ہیں یہ لوگ نریندر مودی کو شادی پر بلاتے ہیں۔