• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بیٹا ٹینس میچ دیکھنے کورٹ پہنچ گیا

لندن (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اپنی والدہ کا میچ دیکھنے کے لیے ٹینس کورٹ پہنچ گیا۔ ثانیہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ ٹینس کورٹ میں ہیں جبکہ فینس کی دوسری جانب ان کا بیٹا کوٹ میں موجود ہے۔ ثانیہ نے تحریر کیا کہ یہ ومبلڈن کا پہلا راؤنڈ ہے، مسکراہٹیں ہر جگہ ہیں۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزاپہلا میچ جیت کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے مکسڈ ڈبلز میں کے فرسٹ رائونڈ میں ہم وطن روہن بوپننا کے ساتھ رام کمار اور انکیتا رائنا پر مشتمل بھارتی حریف جوڑی کو ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

تازہ ترین