پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف اور پُرکشش اداکار عمران عباس نے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والی طالبہ کو کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکار سے دلچسپ سوالات کیے۔
اسی سیشن کے دوران ایک خاتون مداح نے عمران عباس سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مداح کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ ’اگر آپ سارا وقت انسٹاگرام استعمال کرنے میں نہیں لگاتیں تو آج آپ کو یوں امتحانات منسوخ نہ کروانے پڑتے۔‘
عمران عباس نے طالبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے موبائل فون کی جان چھوڑ دیں ورنہ ساری زندگی اسی طرح امتحانات منسوخ کرواتی رہو گی۔‘
اداکارہ کا یہ مفید مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے وزیراعظم عمران خان سے بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
عاصم اظہر نے اپنے مختلف ٹوئٹس میں امتحانات ملتوی کرنے کے لیے طلبہ کے حق میں آواز اُٹھائی۔
عاصم اظہر کے ٹوئٹس پر طلبہ کی بڑی تعداد گلوکار کی حمایت کرتی ہوئی نظر آئی، طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں شوبز ستارے اُن کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔