• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر ایک بار پھر طلبہ کی آواز بن گئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے وزیراعظم عمران خان سے بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس ضمن میں عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طلبہ کے حق میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’تمام طلبہ برابر ہیں، پھر چاہے وہ کیمبرج کے طلبہ ہوں یا دیگر بورڈز کے۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’بورڈ چاہے کوئی سا بھی ہو، انشاءاللّہ! طلبہ کے ساتھ انصاف ہوگا۔‘

عاصم نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’سر! طلبہ کی سُن لیں۔‘

عاصم اظہر کے ٹوئٹس پر طلبہ کی بڑی تعداد گلوکار کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں شوبز ستارے اُن کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار حکومت اپنی انا کی خاطر طلبہ کے امتحانات لے رہی ہے۔

عاصم اظہر نے سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ ’اگر طلبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تو اُن کا کونسا مستقبل باقی رہے گا؟

تازہ ترین