• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سمیت گردنواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی گیسٹرو سے درجنوں افراد متاثر

سکھر (بیورو رپورٹ+ نا مہ نگار) سکھر سمیت گردونواح کے علاقے میں ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر، دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دکھائی دیا، گرمی اور گیسٹرو سے متاثرہ 30سے زائد افراد کو مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں لایا گیا، جن میں زیادہ تعداد خواتین وبچوں کی تھی جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے لوگ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے لوگوں کو مشورہ دیاجارہا ہے کہ وہ گرمی کی لہر سے بچیں،د ن کے وقت غیر ضروری باہر نہ نکلا جائے اگر باہر نکلیں تو سر ڈھانپ کر نکلیں،جمعہ کے روز ایک مرتبہ پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جوہی: سندھ کے دیگر اضلا ع کی طرح ضلع دادو کی چاریں تحصیلوں جوہی،میہڑ، کے این شاہ، دادو سمیت چھوٹے بڑے شہروں سیتاروڈ، پیارواسٹیشن، فلجی، خدآباد، چھنی، ساوڑو، واہی پاندہی، میں بھی سخت گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ گرمی کے ساتھ واپڈہ کی جانب سے18سے 20گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، دادو سول اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں3روز کے اندر 204بچوں اور46عمر رسیدہ افراد کو ڈائریا اور گیسٹرو کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اسی طرح جوہی، میہڑ، کے این شاھ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں 800سے زائد بچوں ، عمر رسیدہ اورنوجوانوں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین