• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے صدمے میں تھا کہ کرن کا فون آگیا، عامر خان

عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے ملاقات اور ان کے درمیان بڑھتی محبت کو ایک فون کال سے منسوب کیا تھا۔

خیال رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا ہے جبکہ انھوں نے کہا ہے کہ وہ دونوں ہی اپنے بیٹے آزاد کی پرورش و کفالت کرتے رہیں گے۔ 

عامر خان کی کرن راؤ سے پہلی ملاقات فلم لگان کے سیٹ پر ہوئی تھی، کرن اس فلم کی معاون ڈائریکٹر تھیں۔ 

بالی ووڈ مسٹر پرفیکسشنٹ نے کہا کہ اس وقت ان کی اور کرن راؤ کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی دوستی تھی، وہ فلم کے یونٹ میں دیگر لوگوں کی طرح ہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی کے اختتام کے بعد کرن راؤ سے ان کی ملاقاتیں شروع ہوئی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ "میری پہلی طلاق کے بعد کرن راؤ نے مجھے فون کیا، اس دوران کرن سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، اور جب فون بند کیا تو میں نے کہا کہ خدایا! میں اس سے بات کرکے کتنا خوش ہوا ہوں۔"

عامر خان نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے متعلق کہا تھا کہ ان دونوں میں ایک چیز مشترکہ تھی اور وہ یہ کہ دونوں ہی "انتہائی باہمت خواتین" ہیں۔ 

انھوں نے کہا تھا کہ انھیں ایسی ہی خواتین پسند ہوتی ہیں۔

عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم اب دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

تازہ ترین