• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے شادی کے بارے میں کیا خیالات تھے؟

اپنی دوسری شادی کا بھی اختتام کرنے والے عامر خان ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر شادی کی اہمیت پر روشنی ڈالا کرتے تھے۔ 

تقریباً 9 سال قبل بھارتی اخبار دی ہندو کے لیے عامر خان نے ایک کالم تحریر کیا تھا، جس میں انھوں نے نوجوانوں پر شادی کو اہمیت دینے پر زور دیا تھا۔ 

اپنے کالم میں انھوں نے لکھا کہ تھا کہ اکثر نوجوان اپنی شادی کے بجائے شادی کے دن کو بہترین بنانے کے لیے توانائیاں صرف کردیتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا تھا کہ ہمیں اپنے زندگی کے پسندیدہ ہمسفر کے انتخاب کی اجازت ہے جو اکثر اس بنیاد پر بھی ہوتی کہ لوگ کیسا محسوس کریں گے، تاہم ایک کڑوی سچائی یہ ہے کہ وہ (معاشرہ) دُلہے یا دُلہن کے ساتھ پوری زندگی نہیں گزارنے والے۔ 

عامر خان نے نوجوانوں کو تجویز دی تھی کہ وہ شادی میں اپنے جذبات و احساسات کو صرف کریں، اپنے پارٹنر کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں۔ 

لیجنڈری اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ زندگی کے بارے میں سوچیں، ایک دن کے بارے میں نہ سوچیں، شادی کو وہ اہمیت دیں جو اس کا حق ہے۔ 

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

تاہم اب دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

تازہ ترین