• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا شادی کے 15سال بعد علیحدگی کا اعلان

ممبئی(آئی این پی )معروف بھارتی اداکارعامر خان اوراہلیہ کرن راؤنے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ وہ بیٹے کی پرورش مل کر کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے جاریمشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے ان 15 سال میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن بیٹے ؎آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں۔ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کیا تھا جس کا باقاعدہ ہم اعلان کررہے ہیں لیکن ہم اپنے بیٹے کی پرورش و دیکھ بھال والدین کے طورپر ہی کریں گے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے پروجیکٹس پر بھی ویسے ہی کام کریں گے جیسے ہم کرتے آئے ہیں۔دوونوں کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائیں دیں اور آگے بھی ان ہی دعاوں کے منتظر ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہیہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذان بھی ہے۔یسے ہی یہ خبر میڈیا میں آئی ٹویٹر پر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔ کئی لوگ ٹوئٹر پر فاطمہ کو عامر اور کرن کی طلاق کی وجہ بتا رہے ہیں۔ٹویٹر پر لوگ اس طرح کی پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ وہیں ٹوئٹر پر فاطمہ ثنا شیخ عامر اور کرن راؤ کے بعد ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ فاطمہ دنگل میں عامر خان کی بیٹی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔اس کے بعد عامر فاطمہ ثنا شیخ ٹھگس آف ہندوستان میں بھی رومانٹک جوڑی کے طور پر نظر آئے تھے۔

تازہ ترین