• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا 30 ارب روپے جاری کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

کراچی (ایجنسیاں) گجر نالہ متاثرین کی بحالی، بارشوں سے نمٹنے، ہاؤسنگ سکیم منصوبوں کے لیے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30ارب روپے جاری کرنے کے لیے رجوع کرلیا۔سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں 3الگ الگ درخواستیں دائر کردیں، جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ گجرنالہ متاثرین کو گھر دینے، بحالی کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں۔سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبے بنانا ہیں۔ پانی کی نکاسی کے لیے فوری منصوبوں پر 5 ارب خرچ ہوں گے۔ 5 ارب روپے طویل مدتی منصوبوں کے لیے درکار ہوں گے۔ نیو ملیر، تیسر ٹاون سمیت دیگر ہاؤسنگ سکیموں کی تکمیل کے لیے بھی 10 ارب روپے درکار ہیں۔

تازہ ترین