• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی عدم موجودگی پر بات نہیں ہوئی تھی، شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی عدم موجودگی پر بات نہیں ہوئی تھی افغانستان میں امن چاہتے ہیں، قوم امریکا کو اڈے نہ دینے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، قوم امریکا کو اڈے نہ دینے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ سے مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ہوجائے گا لیکن کیا نوازشریف کو واپس لاسکتے ہیں اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا کہ کوتاہی ہوئی ہے،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر الیکشن کمپین کی قیادت وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا پر انہوں نے کہا کہ اصل خطرہ ٹی ٹی پی نہیں افغانستان میں ازبک ، تاجک اور ہزارہ کی بننے والی فوج ہے۔

تازہ ترین