• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی شو میں فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں جھگڑا، ایس ایچ او دستاویز کیساتھ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے نجی ٹی وی شو میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سےتھپڑ مارنے کیخلاف پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی طرف سے مقدمے کے اندراج سے متعلق دائر درخواست پرایس ایچ او سعید آباد کو آئندہ سماعت پر دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نےنجی ٹی وی شو میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تھپڑ مارنے کیخلاف قادر خان مندوخیل کی طرف سے مقدمے کے اندراج سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں سعید آباد تھانے کے ایس ایچ او پیش ہوئے۔ ایس ایچ او عدالت میں دستاویزات پیش نہ کرسکا۔ عدالت نے 6 جولائی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ قبل ازیں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا۔ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے۔ عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔

تازہ ترین