کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کی وفاقی حکومت کو آصف زرداری چلا رہے ہیں ، بدلے میں پیپلز پارٹی کو چھوٹ ملی، پیپلز پارٹی کراچی کی گنتی پر شور نہیں مچاتی ، کراچی کو 13سال میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا ، ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا ، اس لیے پکڑا نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہے جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے ۔