• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،اسلامی جمعیت طلبہ نے مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

پشاور( وقائع نگار) اسلامی جمعیت طلبہ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے ہاسٹلز مسائل، جنریٹر بندش، واٹر کولر خرابی،میس بندش،سکالرشپ اور دیگر مسائل کے خلاف گزشتہ روز یونیورسٹی میں سٹار ہاسٹل سے فارسٹ بازار تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی کی قیادت ناظم زرعی یونیورسٹی محمد فواد میاں اور دیگر عہدیدار کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات کے حق میں درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنریٹر کے بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود جنریٹر کی سہولت طلبہ کو میسر نہیں ،جون جولائی کی سخت گرمی میں ہاسٹل طلبہ ٹھنڈا پانی سے محروم ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد واٹر کولرز کا مرمت کرکے کارآمد بنائے جائیں ۔ انتظامیہ فوری طور پر سکالرشپس کے چیک جاری کریں تاکہ طلبہ بروقت اپنے فیسیں جمع کریں بعدازاں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الیاس خان اور پرووسٹ ہارون خان سے مذاکرات میں انتظامیہ نے ہاسٹلز میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور یونیورسٹی کے دیگر مسائل کو 24 گھنٹوں میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر طلباء نے احتجاج ختم کیا ۔
تازہ ترین