پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں اغواء کے بعد نہر میں پھینکے گئے 2 سگے بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق ملزم نعمان اور تنویر نے بچوں کو اغواء کرنے کے بعد نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کیئے گئے بچوں کے والد کی ملزمان سے تکرار ہوئی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔
ڈی پی او اوکاڑہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 11 سال کے طحہٰ اور 5 سال کے علی احمد کے جوتے اور ٹوپیاں نہر کے کنارے سے ملی ہیں۔