مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج سوات میں ہو گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ جائیں گے۔
نون لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کا آغاز بالا کوٹ اور مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گراؤنڈ پہنچے گی۔