• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون میں 8 لاکھ 30 ہزار ویکسین لگائی گئیں، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں جون میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئی ہے۔

دوسری طرف گلگت بلتستان میں کورونا اور ویکسینیشن کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی این سی او سی نے دورہ کیا۔

ڈی جی این سی او سی نے وفد کی صورت میں گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسی نیشن سینٹرز کا معائنہ کیا۔

این سی او سی نے گلگت بلتستان سمیت تمام سیاحتی مقامات پر رجسٹرڈ آبادیوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کا عمل بہتر کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

اس سے پہلے این سی او سی نے عیدالاضحیٰ کے لیے مفصل ہدایات جاری کردیں، جس کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی۔

این سی او سی نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، تمام اسٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے مویشی منڈیوں کی انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ وہ داخلے پر ہینڈ سینی ٹائزر ، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کو یقینی بنائیں۔

این سی او سی نے اندرون شہر جانووں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین