• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں جنرل بابر افتخار نے بھارتی قونصل خانوں سے متعلق کیا کہا؟


ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں پر تنقید کرچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 14 نومبر 2020 کی میڈیا بریفنگ میں افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کی سرگرمیوں پر وضاحت سے بات کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ افغانستان میں بھارتی سفارت خانہ اور قونصلیٹ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کے مراکز بن چکے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ افغانستان میں بھارتی سفارتی کار پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں 87 بیس کیمپوں میں پاکستان کے خلاف لوگوں کو تربیت فراہم کر رہی ہیں، جن میں سے 66 افغانستان میں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوران میڈیا بریفنگ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی تربیتی مراکز کے نقشہ جات بھی دکھائے تھے۔

تازہ ترین