پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔
ایک پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آمر مٹ جاتے ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی۔ پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا جمہوریت سے انتقام ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو ضیاء الحق نے عوامی اور جمہوری حکومت ختم کی۔ 44 سال پہلے ہوئے سانحہ کے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل سکا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 5 جولائی 1977 کو عوامی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو آج ملک کی سمت مختلف ہوتی۔