گوادر (اکبر جندانی/ نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پرآج ( 5جولائی) گوادر پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف منصوبوں کے یادداشتوں پر دستخط کرنے کے علاوہ مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان جن مفاہمتی یادداشتوں کے منصوبوں پر دستخط کرینگے ان میں گوادر شہر کو ایک اعشاریہ دو ملین روپے کی لاگت سے رسانی آب، ڈیسالینیشن پلانٹ کا قیام، چائنیز حکومت طرف سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر گرانٹ کی فراہمی شامل ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نارتھ فری زون اور گوادر بندرگاہ کے فری زون میں بزنس کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔