لاہور (نمائندہ جنگ) نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی صحتیاب ہونے کے بعد آج چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کریں گے۔ فل کورٹ ریفرینس میں لاہور ہائی کورٹ کے تمام ججز صاحبان سمیت وفاقی و صوبائی لاء افسران، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشننز کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔