کوئٹہ (آن لائن )بی این پی کے رکن اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے گوادر کے دورے کے موقع پر مجھے مدعو نہیں کیا گیا وزیراعظم اور ان کے ساتھی گوادر میں صرف ایئر پورٹ اور دیگر پروجیکٹ کے لئے آتے رہتے ہیں انہیں گوادر کے عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل سے کوئی سروکار نہیں انہوںنے بیان میں کہاکہ میں گوادر کا منتخب نمائندہ ہوں مگر وزیراعظم کے دورے کے متعلق کچھ پتہ نہیں اورنہ ہی مجھے مدعو کیاگیا بدقسمتی سے وزیراعظم کے جتنے بھی دورے ہوئے ہیں وہ گوادر کے عوام کے لئے تاحال بے سود ثابت ہوئے عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں بلوچستان اسمبلی سمیت ہر فورم پر گوادر کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی مگر حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی۔