• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020-21، کسٹم کوئٹہ نے 12 ارب روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان پکڑا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کوئٹہ نے مالی سال 2020-21میں 12ارب روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ غیر ملکی سامان تحویل میں لیا ،گزشتہ برس تین ارب روپے کے سمگل شدہ سامان ضبط کیاگیا تھا ، رواں برس 1500 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 42 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل ، 26 کروڑ روپےکا گٹکا، 7 کروڑ روپےکی ادویات، 13 کروڑ کا الیکٹرونکس کا سامان ، 16 کروڑ کا سکریپ ، کمبل اور کارپٹ ، 108 ارب روپے جبکہ 1676 میٹرک ٹن ممنوعہ اشیاء70 ہزار ٹائر ، 574 میٹرک ٹن کپڑا، 30 کروڑ روپےکے آٹو پارٹس بھی قبضے میں لئے گئے ، گزشتہ مالی سال اب تک 1137 ارب روپے سامان نیلا م کیاگیا ، ایم سی سی کوئٹہ کے کلکٹر عرفان جاوید نے بتایا کہ بلوچستان کے طول و ارض میں کسٹم کی چیک پوسٹوں، ویئر ہاؤسز اور عملے کی رہائش کے لئے انفراسٹرکچر کے قیام کے لئےآئندہ ماہ تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

تازہ ترین