• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کی قومی‘صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ متوقع

سرگودھا (نمائندہ جنگ)عام انتخابات 2018ء کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کو بھی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متوقع مردم شماری کے بعد ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی کی نشستیں 5 سے بڑھ کر 6 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 11 سے بڑھ 12 ہوجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق این اے 66 سے نواحی کالونیوں کو کاٹ کر حلقہ کو شہر کی 22 یونین کونسلوں تک محدودرکھا جائیگا ۔دیگر نواحی یونین کونسلوں کو اضافہ کئے جانے والے حلقہ میں شامل کردیا جائیگا۔
تازہ ترین