سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے لیے صرف کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لازمی قرار دی ہیں۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لازمی لیں، اس کے سوا اُنہیں کسی ویکسین کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ کے مطابق عازمین حج اگر چاہیں تو انفلونزا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں تاہم یہ لازمی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف کے سوال پر جوابی وضاحت دی ہے۔
اندرون ملک سے عازمین حج ہر سال انفلونزا ویکسین لیتے رہے ہیں، یہ اختیاری ہے اور مختلف کلینکس کے علاوہ عام فارمیسیوں میں بھی لگوائی جاتی ہے۔