• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا کے 1247 نئے کیسز، 15 اموات

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 32 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 15 مریض انتقال کرگئے، یوں اب تک مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 891 ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 429 مریض صحت یاب ہوئے ہیں یوں مجموعی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 368 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 11 ہزار 773 ہیں، جن میں 1 ہزار 350 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین