وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں انتشار پھیلانے میں کسی قسم کا گریز نہیں کررہی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ لاہور دھماکے میں را کا ہاتھ ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کا بھی جلد اعلان کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹُھس ہوگئی ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد اور واضح نظر آجائے گا۔