پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ اسلام آباد روانگی سے پہلے انھوں نے لاہور میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ پڑھی۔
مریم نواز ہر بار لاہور سے روانگی کے وقت اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتی ہیں۔
اسلام آباد سے مریم نواز دو روز بعد مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے لیے آزاد کشمیر جائیں گی۔