• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ بولڈ لباس پہننے پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔ اپنے بولڈ لباس کی بنا پر تنقید کی زد میں رہنے والی علیزے شاہ ایک بار پھر ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں کالا مغربی طرز کا لباس پہنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ایک صارف نے مشورہ دیا کہ علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں۔کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ مغرب سے متاثر خواتین کو مغرب میں ہی پھینک دینا چاہئے۔

تازہ ترین