ترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی تحریکِ آزادی کی حمایت کی ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے غزہ کی حمایت سیاسی معاملہ نہیں ہے بلکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق جبری قبضے سے نجات ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث انسانیت کے دشمنوں کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جانا چاہیے۔