کوئٹہ( نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)سی ٹی ڈی نے کو ئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہزارگنجی میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد مارے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں ۔
ذرائع کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)نے کو ئٹہ میں اہم تنصیبات اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تنظیم کے کارندے کو ئٹہ کےعلاقے ہزار گنجی کلی گلزار میں ایک مکان میں موجود ہیں۔
جس پر سی ٹی ڈی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لے لیا دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کا تبادلے آدھے گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔
سیکورٹی فورسز نے مارے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضہ دو کلاشنکوف ۔تیں نائن ایم ایم دو دستہ بم وگولہ بارود اور دستاویزات برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔