• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ریستوران، شادی ہالز وغیرہ بند کرنیکا انتباہ

اسلام آباد(جنگ نیوز،خبرایجنسیاں)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریستوران، شادی ہالز ، ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی کی وارننگ،مزید 19افراد جان سے گئے،1347نئے مریض رپورٹ، کراچی میں مثبت شرح 9.7 ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس ہوا جس میں ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شدید اظہار تشویش کیاگیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن میں ریسٹورنٹس، انڈور جم ، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکٹس، ٹورازم شعبے شامل ہیں ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث سخت فیصلے یعنی دوبارہ پابندیوں جیسے فیصلے لے سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہےجس میں ایس او پیز نفاذ کے سخت میکنزم پر غور ہوگا، اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد لازمی ویکسی نیشن والے مقامات پر تصدیقی عمل یقینی بنانا ہے۔

شہری ویکسی نیشن کے وقت کوائف کا اندراج یقینی بنائیںاور ویکسین سینٹر کا عملہ بھی کوائف کا بر وقت اندراج یقینی بنائے،حکام نےکہاہےکہ افغانستان سے 3ہزار طلبہ کی آمد جاری ہے، افغان طلبہ پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، ان کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا پازیٹیو افغان طلبہ کو واپس بھجوایا جائے گا، افغانستان سے آنے والے طلبہ 10 دن لازمی قرنطینہ میں رہیں گے، اور قرنطینہ کے اختتام پر ان کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہےکہ گزشتہ ہفتے کےاعدادوشماربتارہےہیں کہ کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا ہے، ادھر پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین