گوجرانوالہ،لاہور(نمائندہ جنگ، نیوز رپورٹر) سپیشل کورٹ ایف آئی اے کا کروڑوں روپے کی خرد برد کر نے پر بینک مینجر سمیت 4ملزمان کو 14سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا گیا، مرکز قومی بچت گوجرانوالہ کے مینجر مظہر فاروق نے زاہد اقبال ، سلیم اور عظیم کے ساتھ ملکر رقم نکلوا لی ،سپیشل کورٹ ایف آئی اے کے جج ملک نصراللہ اعوان نے مینجر مظہر فاروق کو 14سالہ قید 50ہزار جرمانہ پرائیویٹ آدمی زاہد کو 16سال قید 50ہزار روپے جرمانہ ، سلیم اور عظیم جو ضمانت پر تھے کی ضمانت منسوخ کر کے 2 ،2سال کی قید سنا کر جیل بھجوا دیا ۔