• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کیساتھ شہباز شریف کا بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ

لاہور (ایجنسیاں) مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیگی صدر کے دورہ کشمیر اور اجتماعات سے خطاب کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب مریم نواز کے ساتھ وہ بھی کشمیر میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔(ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین