گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے26ملزمان کوعدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل جبکہ 5انسانی اسمگلروں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے پولیس کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا ،ملزم غلام مرتضی ،عباس، مظہر اقبال، عدنان عمران ، لوگوں کو ترکی یونان اور دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر بھجواتے تھے ۔