• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کیلئے عدالت عظمیٰ کا کمیشن قائم کیاجائے،پشتونخواایس او

کوئٹہ (آن لائن ) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتون قومی تحریک کے عظیم رہنماء عثمان خان کاکڑ شہید کی شہادت سے پشتون افغان ملت کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام محکوم اقوام و جمہوری عوام کوبہت بڑا صدمہ پہنچا ۔ پشتون افغان ملت نے محمد عثمان کاکڑ کو برصغیر پاک و ہند کے آزادی کے علمبردار پارٹی کے بانی رہنما خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے لشکر کا تسلسل اور ملی شہید قرار دیا۔ ساتھ اس عظیم سانحہ کے غم میں برابر کی شرکت کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید محمد عثمان خان کاکڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے یا اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن سے شہید محمد عثمان خان کاکڑ کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو قرار واقعی سزادی جائےتاکہ شہید محمد عثمان خان کاکڑ کے خاندان ان کی پارٹی پشتونخوامیپ اور ملک کی تمام اقوام وعوام کو تحقیقات کے نتائج سے اطمینان حاصل ہوسکے۔ پشتونخوا ایس او کے ملک عمر خان کاکڑ نصیر ننگیال محمود شیرانی سیف اللہ خان محمود اچکزئی طیب کاکڑ اسفند خان نے بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن، جے ٹی آئی، اور دیگر تمام جمہوری طلبہ تنظیموں اور ملک و پشتون بلوچ صوبے کے ان تمام مترقی اور جمہوریت پسند طالب علموں کا شہید عثمان خان کاکڑ کے جنازہ کو سلامی دینے انکا والہانہ استقبال کرنے اور انکی نماز جنازہ اور فاتحہ خوانی میں بھرپور شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا ایس او کے تمام ممبران پارٹی کی جانب سے ملک اور صوبے میں اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے مظاہروں اور جلسوں میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے شہید عثمان خان کاکڑ کے مشن کو آگے لے جاتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی پارلیمنٹ اور عدلیہ کی آزادی و خودمختاری آئین کی بالادستی اور قوموں کی برابری کی جدوجہد کا حصہ بنیں کہ پشتونخوا ایس او کے سابق مرکزی سیکرٹری اول پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سابق سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ پر 17جون 2021کو کوئٹہ میں ان کے گھر میں استعماری دہشت گردی کا انتہائی سفاکانہ حملہ ہوا ان کے سر پر کاری ضرب لگائی گئی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور اس عظیم قومی سیاسی رہنما نے 21جون 2021کو جام شہادت نوش کیا۔
تازہ ترین