پشاور (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے صدرر ضاءاللہ خان کے زیرصدارت 5جولائی کو یوم سیاہ منایاجس میں تمام عہدیداروں سمیت ٹاؤن صدور دیگر جیالوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طماش خان، حاجی الماس خلیل ،جنرل سیکرٹری خالد خان ،سیکرٹری اطلاعات سید عادل شاہ، جمیل خان ،علی عباس انور آفریدی ،ملنگ مہمند، داؤد،بختاور شاہ اور دیگر نے پانچ جولائی 1977کے دن قائد عوام ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دیئے جانے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر انہوںنے سابق صدر جنرل ضیا ءالحق کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مقررین نے کہا کہ 5جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن ایک آمر نے عوام کے منتخب کردہ ہر دل عزیز وزیر اعظم کو طاقت کے زور پر معزول کرکے جمہوریت کا تختہ الٹا ،بعد ازاں ایک تقریب ہوئی جس میں ڈاکٹر عبدالعزیز خان سمیت دیگر جماعتوں سے لوگوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔