• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، امتحانی مراکز میں نقل عروج پر رہی

سکھر بورڈ کے زیراہتمام نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات میں نقل عروج پر رہی۔

امتحانی مراکز کے باہر لڑکیاں بھی نقل کرانے میں مصروف دکھائی دیں، گورنمنٹ میونسپل گرلز اسکول مینارہ روڈ کے باہر لڑکیاں پیپر حل کرتی رہیں۔

طالبات کو نقل کا مواد پہنچانے کے لیے موبائل فون کا کھلم کھلا استعمالہوتا رہا۔

امتحانی مراکز کے باہر نافذ دفعہ 144 کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھی گئی۔

تازہ ترین