گوجرانوالہ کے علاقے پنڈوری خورد کے علاقے میں 11 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش نہر میں پھینک دی گئی جس کی تلاش جاری ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق 4 روز قبل پیش آنے والے واقعےمیں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر بچے کو قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔
گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ مقتول بچہ اور ملزمان ایک ہی گاؤں کے رہائشی تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شبہ ہونے پر ملزمان کو حراست میں لیا گیا تو انہوں نے سچ اگل دیا، گرفتار ملزمان کی عمریں 15 اور 16 سال ہیں۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش کی تلاش کے لیے ہیڈ خانکی کے مقام سے نہر کو بند کروا دیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہر کا پانی کم ہونے پر بچے کی لاش ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔